Roze News

ایران پر عائد یکطرفہ پابندیاں مناسب نہیں، چین نے دوٹوک اعلان کردیا

چین کے صدر شی جن پنگ کا امریکا پہنچنے پر شاندار ریڈ کارپٹ استقبال

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

چین نے ایران سے متعلق اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ ایران پر عائد یکطرفہ پابندیوں کے جلد خاتمے کا حامی ہے اور امید کرتا ہے کہ امریکہ اور ایران طے شدہ مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کرتے ہوئے مذاکرات کو آگے بڑھائیں گے تاکہ ایرانی مسئلے کا جامع سیاسی حل جلد ممکن بنایا جا سکے۔ یہ بیان چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی آج کی بریفنگ میں سامنے آیا۔

چین نے اس سے قبل پاکستان کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد کی سفارتی کوششوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ایران سے متعلق مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں مثبت کردار ادا کیا۔ بیجنگ نے ایک بار پھر خطے میں امن، استحکام اور سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا۔