تازہ ترین دنیا

ایران پر دوسرے روز بھی بمباری، چین نے امریکا کو دوٹوک پیغام دیدیا

ایران پر دوسرے روز بھی بمباری، چین نے امریکا کو دوٹوک پیغام دیدیا

چین کا امریکا کو دوٹوک پیغام، وعدے پورے کرو؛ ایران پر بمباری کی شدید مذمت، تہران کی حمایت کا اعلا ن چینی قیادت نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں کی پاسداری کرے اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے سفارتی حل کو ترجیح دے۔

چین نے ایران پر ہونے والی بمباری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حملے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ بیجنگ نے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے فوری جنگ بندی، کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی بحالی پر زور دیا۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوں گے،

تمام فریق بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں اور تنازع کو سفارت کاری کے ذریعے حل کریں۔

واضح رہے کہ امریکا نے مسلسل دوسرے روز ایران پر بمباری کی ہے، جس میں سیریک، بندرِ لنگہ اور جزیرۂ قشم کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی آبنائے ہرمز کے قریب ایک تجارتی جہاز پر ڈرون حملے کے بعد کی گئی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ فوج نے ایران میں 10 اہداف پر تازہ فضائی حملے کیے ہیں جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

سینٹکام نے کہا کہ ایران کو سنگاپور کے تجارتی جہاز پر حملے کے بعد معاہدے کی پاسداری کا موقع دیا گیا تھا لیکن ایران نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یک طرفہ ڈرون حملہ کر دیا، ایرانی ڈرون نے پاناما کے آئل ٹینکر کو بھی ڈرون سے نشانہ بنایا، جب کہ ایرانی حملے کے وقت 20 لاکھ بیرل تیل سے بھرا ٹینکر آبنائے ہرمز کے قریب تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image