پاکستان تازہ ترین

ایرانی ریال کی قدر اچانک آسمان کو چھونے لگی، شہریوں کا کرنسی ایکسچینج سینٹرز پر ہجوم

ایرانی ریال کی قدر اچانک آسمان کو چھونے لگی، شہریوں کا کرنسی ایکسچینج سینٹرز پر ہجوم

پاکستان کی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ان دنوں ایرانی ریال کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث ایکسچینج سینٹرز پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں ایرانی ریال کی طلب میں اچانک اضافہ ہوا ہے، جس کی بڑی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان 60 روزہ مبینہ امن معاہدے سے متعلق خبروں کو قرار دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد نے ایرانی کرنسی کی خریداری میں غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی ہے، جس نے مارکیٹ کے رجحانات کو واضح طور پر متاثر کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی طلب کے باعث اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قدر مسلسل بڑھ رہی ہے اور اندازوں کے مطابق اس کی قیمت میں تقریباً 100 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، یعنی ریال کی مالیت تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ECAP) کے چیئرمین ملک بوستان کے مطابق حالیہ صورتحال کے بعد صرف چھ دنوں میں پاکستانی شہریوں نے اوپن مارکیٹ سے تقریباً 3 ٹریلین روپے سے زائد مالیت کی ایرانی کرنسی خریدی ہے، جس میں زیادہ تر حصہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کا ہے

ان کے مطابق غیر معمولی خریداری کے رجحان نے مارکیٹ میں مزید دباؤ پیدا کیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک کروڑ ایرانی ریال جو پہلے تقریباً 2 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب تھے، اب تقریباً 4 ہزار روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

ملک بوستان نے کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق خبروں نے قیاس آرائیوں کو بڑھا دیا ہے، جس کے باعث ریال کی طلب میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ کرنسی کی خرید و فروخت ہمیشہ لائسنس یافتہ ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے ہی کی جائے تاکہ کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی یا غیر قانونی لین دین سے بچا جا سکے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image