امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے توانائی مارکیٹ میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد توانائی مارکیٹ میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ معاہدے کے بعد خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں تقریباً 2 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل 77 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (WTI) 73 ڈالر فی بیرل اور یو اے ای کا مربن کروڈ 69 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ کیا جا رہا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق حالیہ کمی کی بڑی وجہ جیو پولیٹیکل تناؤ میں کمی اور سپلائی میں بہتری کے امکانات ہیں، جس سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں نیچے آ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ایران جنگ شروع ہونے کے بعد برینٹ خام تیل کی یہ کم ترین سطح ریکارڈ کی گئی ہے، جسے عالمی توانائی مارکیٹ میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔

Leave feedback about this