پاکستان تازہ ترین موسم

گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، مسلسل 2 روز بارشوں کی پیشگوئی

گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، مسلسل 2 روز بارشوں کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں اور چند شہروں میں بارش اور گرج چمک کی خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اورجمعرات کے روز ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب کے چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں بدھ کے روز موسم گرم رہے گا جبکہ دوپہر کے وقت جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ جمعرات کے روز بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ دو روز موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم بدھ کو لاہور، قصور، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن اور وہاڑی کے چند علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ جمعرات کے روز مری، گلیات، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، سرگودھا، فیصل آباد اور خانیوال سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی گرم اور خشک موسم برقرار رہے گا، تاہم دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد اور پاراچنار سمیت بالائی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں دونوں روز شدید گرمی اور خشک موسم متوقع ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔ بدھ کے روز سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع اور بلوچستان کے وسطی علاقوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کشمیر میں بدھ اور جمعرات کے روز جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور گرج چمک متوقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں موسم زیادہ تر خشک اور جزوی ابر آلود رہے گا۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ 55 ملی میٹر بارش مالم جبہ میں ریکارڈ ہوئی، جبکہ باجوڑ کے پاشات میں 27 ملی میٹر، خار اور دیر میں 14،14 ملی میٹر جبکہ اسلام آباد کے گولڑہ کے علاقے میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image