پاکستان تازہ ترین

سابق فاسٹ بولرشعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے

سابق فاسٹ بولرشعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے

شعیب اختر کے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا، ان کے بڑے بھائی انتقال کر گئے، جن کی نمازِ جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے، جس کی خبر سامنے آنے کے بعد کرکٹ حلقوں، دوست احباب اور مداحوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے بھائی کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی۔

اپنے جذباتی پیغام میں شعیب اختر نے لکھا، ’’انتہائی دکھ کے ساتھ یہ خبر شیئر کر رہا ہوں کہ میرے پیارے بڑے بھائی شاہد اختر اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے پاس لوٹ گئے ہیں۔ میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور اللہ تعالیٰ سے ان کی بخشش اور مغفرت کی دعا کریں۔‘‘

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج اسلام آباد کے H-8 قبرستان میں ادا کی جائے گی، جس میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

شاہد اختر کے انتقال پر مختلف سماجی، سیاسی اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شعیب اختر اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image