پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اس وقت ایوان میں دلچسپ اور گرما گرمی پیدا ہوگئی جب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رکنِ صوبائی اسمبلی صائمہ کنول نے حکمران جماعت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انوکھا مشورہ دے ڈالا۔ اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی صائمہ کنول کا کہنا تھا کہ "ایک صوبے کا نام نواز رکھ لیں، ایک کا نام شہباز رکھ لیں، ایک کا نام مریم صفدر رکھ لیں اور ایک کا نام حمزہ رکھ لیں، اور ملک کا نام شریفستان رکھ لیں، رولا ہی مکائیں!” ان کے اس طنزیہ بیان پر ایوان میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے ڈیسک بجائے گئے اور نعرے بازی کی گئی، جبکہ حکومتی اراکین کی طرف سے اس پر شدید احتجاج اور شور شرابا دیکھنے میں آیا۔

Leave feedback about this