واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کا کہنا ہے ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا معاہدہ فوری ہونے کا امکان نہیں ہے۔وائٹ ہاؤس عہدیدار کے مطابق ایرانی قیادت کی جانب سے معاہدے کی منظوری میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔
ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات کار معاہدے کے وسیع اصولوں پر متفق ہوچکے ، امریکا سمجھتا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے معاہدے کے خدوخال کی منظوری بھی دے دی ہے،، کسی بھی چیز پر دستخط ہونے سے پہلے حتمی معاہدہ طے ہونا باقی ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہمارا معاہدہ ابھی مکمل طور پر طے نہیں ہوا، ہمارا معاہدہ اوباما کے معاہدے کے بالکل برعکس ہوگا، ہمارے معاہدے کو ابھی تک کسی نےدیکھا نہیں، نہ ہی کوئی جانتاہے کہ اس معاہدے میں کیا ہے؟ان ناکام لوگوں کی باتوں پردھیان نہ دیں جو جانے بغیر تنقید کررہے ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق اچھی خبر ہی ہوگی، میں بُری ڈیل نہیں کرتا۔

Leave feedback about this