Roze News

سم ڈس اون کی مدت 60 دن سے بڑھا کر 365 دن کر دی گئی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

پی ٹی اے(PTA) نے غیر قانونی سموں کے اجرا اور غیر مجاز رجسٹریشن کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سم ڈس اون (اپنے نام سے ہٹانے) کی مدت 60 دن سے بڑھا کر 365 دن کر دی ۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہریوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ سم کے اجرا کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کے دوران احتیاط سے کام لیں، کیونکہ اب نئی فعال ہونے والی کسی بھی سم کو ایک سال مکمل ہونے سے قبل اپنے نام سے ہٹایا نہیں جا سکے گا۔

صارفین کی پرائیویسی اور شناخت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیش نظر عوام الناس سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سموں کی تعداد باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔ اس حوالے سے cnic.sims.pk ویب سائٹ ملاحظہ کریں یا اپنا شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیش کے) 668 پر ایس ایم ایس کریں۔

اگر کسی غیر مجاز یا مشکوک سم رجسٹریشن کا علم ہو تو فوری طور پر متعلقہ موبائل آپریٹر کو اس کی اطلاع دیں۔پی ٹی اے کی شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور اپنے شناختی کارڈ پر صرف اپنے ہی زیرِ استعمال سمیں رجسٹر کروائیں۔