وزیراعظم کے دورہ چین میں پاکستانی اورچینی کمپنیوں میں7ارب ڈالرسے زائدکےمعاہدوں اورایم او یوز پردستخط

وزیراعظم کے دورہ چین میں پاکستان اور چین کی کمپنیوں کےدرمیان 7 ارب ڈالر سے زائدکے معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیےگئے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین کی کمپنیوں کےدرمیان تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے7 ارب ڈالر سے زائدکے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیےگئے۔ وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں […]
پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا۔ ہانگ زو میں پاک چائنا بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو قرضے نہیں مہارت اور سرمایہ کاری چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین کے ساتھ […]
بنگلا دیش کا پاسپورٹ میں دوبارہ ‘سوائے اسرائیل’ کے الفاظ شامل کرنےکا اعلان

بنگلا دیشی حکومت نے جنرل پاسپورٹ میں دوبارہ ‘سوائے اسرائیل’ کے الفاظ شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے کہاکہ جنرل پاسپورٹ میں دوبارہ ‘سوائے اسرائیل’ کی شرط شامل کی جائےگی، سفارتی پاسپورٹ میں پہلے ہی اس پر عمل ہوچکا ہے۔ […]
مسجد میں پہلی بار احساس ہوا یہاں سب برابر ہیں، اسلام قبول کرنیوالے تامل اداکار کی گفتگو

بھارت کی جنوبی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار جے نے کہا ہے کہ مسجد میں پہلی بار احساس ہوا یہاں سب برابر ہیں۔ بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے اداکار جے نے حالیہ انٹرویو میں اسلام قبول کرنے سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔ ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے اداکار نے 2019 میں […]
خواتین پنک اسکوٹی شوہر یا بھائی کو چلانے نہ دیں، حکومت نے خبردار کردیا

سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن ے واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی پنک اسکوٹیز صرف خواتین کے استعمال کے لیے مخصوص ہوں گی، اور اگر کوئی مرد انہیں چلاتے ہوئے پایا گیا تو اسکوٹی ضبط کر لی جائے گی۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو […]
سم ڈس اون کی مدت 60 دن سے بڑھا کر 365 دن کر دی گئی
پی ٹی اے(PTA) نے غیر قانونی سموں کے اجرا اور غیر مجاز رجسٹریشن کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سم ڈس اون (اپنے نام سے ہٹانے) کی مدت 60 دن سے بڑھا کر 365 دن کر دی ۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہریوں کو آگاہ کیا […]
کوئٹہ دھماکا، عالمی برادری کا شدید ردعمل آگیا

خطے میں امن کی کوششوں کے دوران حملہ قابل مذمت ہے،ترک سفارتخانہ:روس، آذربائیجان کی بھی مذمت کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشتگرد حملے پر عالمی برادری کا شدید ردعمل آگیا۔روسی سفارتخانے نے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا امید ہے کہ حملے کے منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے […]
IQ ٹیسٹ: اس تصویر میں غریب خاندان کونسا ہے؟

پہیلیاں حل کرنا انسان کی دماغی صحت کے لیے بہت مفید عمل ہے کیونکہ اس سے دماغ کی ورزش ہوتی ہے۔ اگر آپ کو بھی پہیلیاں حل کرنا پسند ہے تو پھر اوپر دی گئی تصویر کا 5 سیکنڈ میں غور سے جائزہ لے کر یہ بتائیں کہ کونسا خاندان غریب ہے؟ اس طرح کی پہیلیوں […]
عازمین حج کی حفاظت کے لیے میزائل سسٹم اور مختلف فضائی دفاعی نظام نصب

سعودی عرب نے حج 2026 کے لیے سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات مکمل کرتے ہوئے عازمینِ حج کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر فعال کر دیا ہے۔ مکہ مکرمہ اور مسجد الحرام کے اطراف جدید اینٹی ایئرکرافٹ گنز، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹمز اور ریڈار […]
امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے کے اہم نکات سامنے آگئے

امریکا اور ایران ایک اہم معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں جس کے تحت 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع، آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایران کو آزادانہ تیل فروخت کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ امریکی خبر ایجنسی AXIOS کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا بتانا ہےکہ دونوں ممالک کے درمیان ایک مفاہمتی […]