پاکستان تازہ ترین

سعد ایدھی نے کراچی پہنچ کر اسرائیلی فورسز کے ظلم کی داستان بیان کرسب کو افسردہ کردیا

سعد ایدھی نے کراچی پہنچ کر اسرائیلی فورسز کے ظلم کی داستان بیان کرسب کو افسردہ کردیا

سماجی رہنما سعد ایدھی اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد استنبول سے پاکستان پہنچ گئے ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہے۔

سعد ایدھی نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سفر 14 مئی کو شروع ہوا، غزہ سے 200 ناٹیکل مائل دور ہمیں گرفتار کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 2 راتیں بحری جہاز پر گزریں، 35 افراد زخمی اور 15 کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔

سماجی رہنما نے کہا کہ کھانے میں صرف ڈبل روٹی اور پانی دیا گیا، قافلے میں 180 افراد شامل تھے، مجھ پر بھی تشدد کیا گیا، تین روز بعد اسرائیل پہنچے تو وہاں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جیل کے سیل میں بند کردیا گیا، معلوم نہیں تھا کہ کب رہا ہوں گے، میں نے بھوک ہڑتال کی اور پانی پی کر صبر کیا۔

سماجی رہنما نے کہا کہ ہمیں کسی سے ملنے نہیں دیا گیا بعد میں ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، ہمارا امدادی سامان ضائع کردیا گیا ہمیں بحری جنگی قیدی بنایا گیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image