پاکستان میں آئندہ چند روز کے دوران انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لیمیٹڈ نے صارفین کو پیشگی آگاہ کر دیا ہے۔
پی ٹی سی ایل کے مطابق عالمی سب میرین کیبل کی مرمت کے باعث 11 سے 18 مئی تک تکنیکی کام جاری رہے گا، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔
کمپنی نے بتایا ہے کہ مرمتی کام کے دوران خصوصاً شام کے اوقات میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا عارضی تعطل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ اس دوران تکنیکی ٹیمیں صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ سروس کو جلد از جلد معمول کے مطابق برقرار رکھا جا سکے اور صارفین کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔
ماہرین کے مطابق یہ عارضی تکنیکی کام عالمی انٹرنیٹ نظام کی بحالی کے لیے ضروری ہے، تاہم صارفین کو اس دوران احتیاط اور متبادل ذرائع کے استعمال کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Leave feedback about this