اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر شداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی بہادری، عزم اور کامیابی کی علامت ہے، قوم اپنے شہدا، غازیوں اور مسلح افواج کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بری، بحری، فضائی اور سائبر محاذوں پر بھرپور جواب نے دشمن کے عزائم ناکام بنائے، پاکستان امن پسند مگر ناقابل تسخیر قوم ہے، دشمن کی جارحیت کو مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور ایڈمرل نوید اشرف کی خدمات کو بھی سراہتے ہیں، پاک افواج نے قوم کی حمایت سے نئی تاریخ رقم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امن کی خواہش کے ساتھ اپنی سلامتی اور خودمختاری کا دفاع کیا، پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، فتنہ الخوارج اور دہشت گردی کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے اور پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی امن اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے، امریکا-ایران تنازع میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قوم ‘فولادی دیوار’ بن کر ہر چیلنج کا مقابلہ کرے گی۔
تازہ ترین
معرکہ حق کا ایک سال مکمل؛ صدر مملکت اور وزیراعظم کا فیلڈ مارشل کو خراج تحسین
- by web_desk
- مئی 10, 2026
- 0 Comments
- 0 Views
- 2 منٹ ago

Leave feedback about this