جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان نےکہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مکمل طور پر صحتمند ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میری ابھی ان سے بات ہوئی ہے، کل لاہور سے شہید اسلام کانفرنس جاتے ہوئے سندھ پنجاب بارڈر سے ان کو پنجاب سے سندھ جانے نہیں دیا گیا اور ان کو واپس ملتان ہی رات کو واپس آنا پڑا۔
ان کا کہنا تھاکہ سفر کی تھکن کے علاوہ مولانا فضل الرحمان کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔
ضیا الرحمان کا کہناتھاکہ ملتان انتظامیہ کے اصرار پر ان کو معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال لےجایا گیا جہاں انکے تمام ٹیسٹس بالکل نارمل ہیں۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ملتان فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان کی طبعیت خراب ہونےپراسپتال منتقل کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمان کوملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیاگیا۔





