Roze News

بلاول کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، یکجہتی کا اظہار کیا اور خیریت دریافت کی

بلاول کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، یکجہتی کا اظہار کیا اور خیریت دریافت کی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

بلاول بھٹو زرداری کو مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ سیل کرنےکے معاملے سے آگاہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میرے صاحبزادےکو گرفتار کیا گیا، خواتین کو گھر سے باہر نکال کر ہراساں کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے یکجہتی کا اظہار کیا اورکہا کہ آپ کی رہائش گاہ کو سیل کرنے اور اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔