وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بیوی سے مار کھانے والے مردوں کے لیے بلیک بٹن ہونا چاہیے۔
چکوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کل وزیر نے کہا کہ ان بچیوں کے لیے جن کو ہراسانی کا سامنا ہے ان کے لیے پنک بٹن ہے تو جن مردوں کو بیویوں سے مار پڑتی ہے ان کے لیے بلیک بٹن بھی ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ماشا اللہ اب وہ ہے جسے میں دیکھنا چاہتی ہوں، یہ بچیوں کا دور ہے، بیٹوں کا بھی ہے لیکن پنجاب کی بیٹی نے پہلے کبھی اتنی ترقی نہیں کی جتنی ڈھائی سالوں میں کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں بھی پیراگلائیڈنگ کرنا چاہتی تھی لیکن میری ٹیم نے اجازت نہیں دی تو اگلی مرتبہ دیکھیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ ڈگری کا وقت گزر گیا ہے اب اسپیشلائزیشن کا دور ہے، اب اسپیشلسٹ کا دور ہے دیکھیں اے آئی کو دنیا نے کہاں پہنچا دیا ہے، اب مجھے ایم بی بی ایس ڈاکٹر کے ساتھ کارڈیالوجسٹ بھی چاہیے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ فیصلہ کرلیں کہ صرف ڈگری حاصل نہیں کرنی بلکہ اسپیلائزیشن بھی کرنی ہے۔





