Roze News

نومبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی؛پیٹرول 63 روپے اور ڈیزل 55 روپے فی لیٹر سستا

نومبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی؛پیٹرول 63 روپے اور ڈیزل 55 روپے فی لیٹر سستا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور حکومت کے یومیہ پرائسنگ میکنزم کے تحت ماہِ نومبر 2026 کے دوران پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اور نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق یکم نومبر سے 26 نومبر تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 63 روپے 91 پیسے جبکہ ہائی  سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 54 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی واقع ہوئی ہے۔

اکتوبر کے اختتام اور یکم نومبر 2026 کو ملک میں پیٹرول کی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 402 روپے 96 پیسے فی لیٹر کی بلند سطح پر تھی۔ تاہم نومبر کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والا کمی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ 

اوگرا کے تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق 26 نومبر 2026 سے پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہےجس کے بعد پیٹرول 314 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 348 روپے فی لیٹر کی سطح پر آگیا ہے،اس طرح4 ماہ بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 350 روپے فی لیٹر سے نیچے آئی ہے۔ 

حکومت کی جانب سے جولائی 2026 سے ہر ورکنگ ڈے پر قیمتوں کے تعین کی پالیسی کے تحت نومبر میں بتدریج ریلیف فراہم کیا گیا۔

 3 نومبر کو پیٹرول 374.51 روپے اور ڈیزل 395.20 روپے پر آیا، 5 نومبر تک پیٹرول 362 روپے اور ڈیزل 387.81 روپے ہوا،  جبکہ 7 نومبر کو مزید کمی کے بعد پیٹرول 346 روپے اور ڈیزل 378 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا۔ 
 11 نومبر کو پیٹرول 8 روپے کمی سے 338 روپے اور ڈیزل 7 روپے کمی سے 371 روپے فی لیٹر ہوگیا، 14 نومبر تک پیٹرول مزید کم ہو کر 328 روپے اور ڈیزل 358 روپے پر آگیا۔ 


  20 نومبر کو پیٹرول 322 روپے اور ڈیزل 357 روپے تک پہنچا جبکہ 25 نومبر کو بالترتیب 318 اور 353 روپے ہونے کے بعد 26 نومبر سے نئی قیمتیں 314 روپے (پیٹرول) اور 348 روپے (ڈیزل) نافذ العمل ہو چکی ہی۔