Roze News

آبادی میں اضافہ دشمن کے مذموم عزائم کا مقابلہ کرنےکیلئے انتہائی مؤثر اور قومی سلامتی کیلئے ناگزیرہے: ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ایران کے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے آبادی میں اضافے کو قومی سلامتی کیلئے ناگزیر قرار دیدیا۔مجتبی خامنہ ای نے قومی آبادی ایوارڈ کی تقریب میں پیغام دیا کہ آبادی میں اضافہ قومی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے۔

سائنسی، ثقافتی، اقتصادی شعبوں میں قومی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے آبادی میں اضافے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافہ دشمن کی دھمکیوں، مذموم عزائم کا مقابلہ کرنے کیلئے بھی انتہائی مؤثر ہے، ملک میں ایسی ثقافت کا فروغ ہونا چاہیے جس میں خاندان کو مرکزی حیثیت حاصل ہو۔