Roze News

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،بالائی علاقوں میں سرد رہنے   کی پیش گوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،بالائی علاقوں میں سرد رہنے   کی پیش گوئی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے   کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح   میں   موسم خشک  جبکہ صبح / رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔  

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  جبکہ   بالائی  اضلاع میں موسم  سرد رہنے کی توقع ہے۔  تاہم صبح اور رات کے اوقات میں صوابی اور گردونواح  میں   دھند چھائے رہنے    کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات/صبح کے اوقات  میں  سرد  رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات میں بھی  موسم سرد اور  خشک  رہنے کی توقع ہے۔تاہم  صبح /رات کے اوقات میں    سیالکوٹ،  نارووال ،لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، اوکاڑہ، خانیوال، ملتان، خانپور، کوٹ ادو، بہاولپور اور گردونواح میں  چند مقامات پر  دھند/سموگ چھائے رہنے    کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں  صبح اور رات کے اوقات  میں سرد رہنے کا امکان ہے۔  

بلوچستان کے بیشتر  اضلاع میں موسم خشک  جبکہ   شمالی  اضلاع میں موسم سرد  رہنے کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان  اور  کشمیر   میں  موسم سرد اور  خشک   رہنے کی توقع ہے ۔ گلگت بلتستان    میں  صبح  اور رات کے اوقات میں موسم  شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سردرہا۔

آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی08، سکردومنفی06، استورمنفی02، گلگت میں منفی01ڈ گری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔