Roze News

قوالی پر پیچھے بیٹھ کر تالیا ں مارنے والوں کو میرا جواب دینا نہیں بنتا، خواجہ آصف

قوالی پر پیچھے بیٹھ کر تالیا ں مارنے والوں کو میرا جواب دینا نہیں بنتا، خواجہ آصف

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ہاں! آگے بیٹھے قوال اگر بات کریں گے تو ضرور جواب دوں گا، بلکہ ماضی حال مستقبل سب بتاؤں گا، وزیر دفاع خواجہ آصف کی پیپلزپارٹی رہنماؤں پر تنقید

وزیردفاع خواجہ آصف نے تنقید کرنے والے پیپلزپارٹی رہنماؤں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ قوالی پر پیچھے بیٹھ کر تالیا ں مارنے والوں کو میرا جواب دینا نہیں بنتا، ہاں! آگے بیٹھے قوال اگر بات کریں گے تو ضرور جواب دوں گا۔

ایکس پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے پوچھا گیا کے پیپلزپارٹی کے لوگ آپکو کو بہت اٹیک کر رہے ہیں۔آپ جواب دیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ قوالی میں پیچھے بیٹھ کے کچھ لوگ تالیاں مارنے والے ہوتے ہیں اور آگے ایک یا دو قوال ہوتے ہیں۔ تالیا ں مارنے والوں کو میرا جواب نہیں بنتا ھاں آگے بیٹھے قوال اگر بات کریں گے تو ضرور جواب دوں گا ۔