Roze News

جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ، پی ڈی ایم اے پنجاب کا الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے جنوبی پنجاب میں خشک سالی کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے محکمہ لوکل گورنمنٹ، زراعت، آبپاشی، ماحولیات، صحت، لائیو اسٹاک، جنگلات، تعلیم، ریسکیو 1122 اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو مراسلے جاری کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ کمشنر بہاولپور، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان سمیت ڈپٹی کمشنرز بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور، کوٹ ادو اور بھکر کو بھی پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دسمبر 2026 سے فروری 2027 تک جنوبی پنجاب میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث خشک موسم برقرار رہنے کا خدشہ ہے، معمول سے کم بارشوں کے نتیجے میں زرعی زمینوں میں نمی کی کمی اور آبی وسائل پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے محمد خضر افضال کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر خشک سالی کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں اور تمام متعلقہ محکموں کو اپنے وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز (DEOCs) میں 24 گھنٹے عملے کی موجودگی یقینی بنائی جائے اور پی ڈی ایم اے و متعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری برقرار رکھی جائے۔

اداکار نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا انہوں نے خشک سالی سے متاثر ہونے کے خدشے والے علاقوں اور حساس آبادیوں کا مکمل ڈیٹا بیس تیار کرنے، پانی کے تحفظ کے اقدامات کو فروغ دینے اور عوامی آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ محمد خضر افضال کے مطابق خشک سالی کے خدشے سے دوچار علاقوں میں مویشیوں کے تحفظ کے لیے ادویات اور چارے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،محکمہ لائیو اسٹاک، زراعت اور دیگر متعلقہ ٹیموں کو ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہنے اور ڈیٹا بیس اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو زیادہ حساس علاقوں میں اضافی عملہ اور ضروری وسائل تعینات کرنے جبکہ ریسکیو 1122 سمیت ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔