Roze News

دنیا کی سب سے بڑی عسکری قوت کو چیلنج کرنے کیلئے تیار ہیں: پاسداران انقلاب

پاسداران انقلاب

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر انچیف میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ سے آنے والے خطرے کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے کہا کہ ہم کسی بھی سطح اور کسی بھی قسم کے خطرے کا جغرافیائی حدود کی قید کے بغیر فوری اور مؤثر جواب دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی طاقت دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت کو چیلنج کرنے میں کامیاب رہی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کیخلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں: گادی آئزن پاسدارانِ انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر انچیف کا کہنا تھا کہ ’دشمن نے پاسدارانِ انقلاب سمیت ایران کی مسلح افواج کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم دشمن کا کوئی بھی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکا‘۔