Roze News

ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

اشیائے خورونوش

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ایران میں معاشی بحران شدید ہوگیا، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی عوام کو مہنگائی کے نئے طوفان کا سامنا ہے جس کے باعث انڈوں، دودھ اور مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، مارچ کے مقابلے میں انڈوں کی قیمتیں دوگنا سے بھی زیادہ بڑھ چکی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2026 کے موسم گرما میں اشیاء اور خدمات کی پیداواری قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 120.9 فیصد تک پہنچ گئی، جو ایرانی گھرانوں کے بجٹ پر مزید دباؤ بڑھنے کا اشارہ ہے۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ایرانی عوام کی قوت خرید مزید متاثر ہو رہی ہے، اس صورتحال کا سب سے زیادہ بوجھ کم آمدنی والے خاندانوں کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔