چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ نئےصوبوں کے حوالے سے ریفرنڈم آئینی ترمیم کا متبادل نہیں ہوسکتا ، ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اور امن وامان کی ابترصورتحال ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنےمیڈیا سےگفتگوکرتےہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سندھو دیش کے نعرے کو قبول نہیں کرے گی پاکستان ایک ہےاور ایک رہے گا، ملک میں انتخابی اصلاحات ہونی چاہیےالیکشن کمیشن کوآزاد ہونا چاہیے،انتخابی اصلاحات کمیٹی میں برابرکی نمائندگی دیں گے تو ہم بیٹھیں گے۔
بیرسٹرگوہر کا کہناتھا کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق ہمارامطالبہ یہی ہےبرابری کی نمائندگی دی جائے،بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ہمارا بڑا کنسرن ہے، ہمارا مطالبہ ہے بانی کی صحت پر سیاست نہ کی جائے، سپریم کورٹ کاحکم بھی ہےکہ علاج معالجہ ہو،شفاءاسپتال بھی ہواورمیڈیکل بورڈ بنے،فیملی سےملاقات اورذاتی معالج سے متعلق بھی حکم ہے،اگر یہ پراسس فالو کیاجاتاہے تو ہی ہمیں تسلی ہوگی۔
ان کا کہناتھا کہ سابق وزیراعظم،بڑے لیڈر اور ایک قیدی کی حیثیت سے بھی یہ اس کا حق ہے، کل لاہورمیں آل پارٹیز کانفرنس ہے، باقی وکلاء جیل ملاقات کیلئےجائیں گے، بانی کا ایکس اکاؤنٹ پارٹی کا نہیں ہے،سلمان اکرم راجاپہلےہی عدالت کو بتا چکے، آئندہ سماعت پر عدالت کو دوبارہ بتا دیں گے، بانی اوربشریٰ بی بی کی ملاقاتیں ہونی چاہیں لیکن یہ الگ معاملہ ہے، بانی کی فیملی، بہنوں اور وکلاء سے بھی ملاقاتیں ہونی چاہیں، القادر کیس میں 25 نومبر کو عدالت پیش ہوں گے،انصاف ہوتا نظرآنا چاہے۔





