عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باعث پاکستانیوں کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کمی کا امکان ہے، ذرائع کاکہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 3روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے کی کمی متوقع ہے،اوگرا قیمتوں کا حتمی تعین اور نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔





