پاکستان کا مزید 8 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، حکومت نے تیسرا عالمی ٹینڈر جاری کر دیا

وفاقی حکومت نے ملک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تیسرا بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا، جس کے تحت عالمی سپلائرز سے بولیاں طلب کرلی گئی ہیں۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کی جانب سے جاری ٹینڈر دستاویزات کے مطابق گندم درآمد کے […]
اگرایران کسی معاہدےپرنہیں پہنچتا تونئے سال کے بعد دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع کریں گے، ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات کسی معاہدے پر نہ پہنچ سکے تو امریکا نئے سال کے بعد دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع کرسکتا ہے۔امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں، تاہم […]
مکہ معاہدہ: پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے

اسلام آباد: مکہ معاہدے پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان مکہ معاہدے پر اہم مذاکرات 26 اور 27 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوں گے۔ تینوں ممالک کے حکام مکہ معاہدے پر […]
سونے کی قیمت میں تاریخی کمی! 16 دن میں 60 ہزار روپے سستا، وجہ کیا؟

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں شدید گراوٹ کے باعث پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا، صرف 16 روز کے دوران فی تولہ قیمت میں تقریباً 60 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد خریداروں کی دلچسپی بڑھنے لگی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت […]
گاڑی کی فرمائش پوری نہ ہونے پر دولہا شادی کی تقریب چھوڑ کر چلاگیا

بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر سونی پت میں شادی کی تقریب اس وقت افسوسناک صورتحال اختیار کرگئی جب دولہا گاڑی کی فرمائش پوری نہ ہونے پر شادی کی رسومات پوری کیے بغیر ہی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ واپس چلا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ 20 نومبر کو سونی پت کے علاقے مام چند واٹیکا میں […]