Roze News

ہمارے جدید ہتھیار دشمن کو فیصلہ کُن شکست دینے کی طاقت رکھتے ہیں، خطرات کا مقابلہ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھائیں گے: ایرانی کمانڈر

ایرانی کمانڈر

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل واحدی اور ایرواسپیس کمانڈر ماجد موسوی نے نئے میزائل سٹی کا دورہ کیا، ایرانی میڈیا کے مطابق دورے کے دوران 2 میزائل ایک ساتھ فائر کرنے والے میزائل لانچر کی بھی نمائش کی گئی۔

ایرانی جنرل موسوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حالیہ مسلط کی گئی دونوں جنگوں میں ہماری جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا، ہماری فوج حیران کن اور مؤثر صلاحیتوں کے حامل ہتھیار اور آلات تیار کر چکی ہے، ہمارے جدید ہتھیار دشمن کو روکنے اور فیصلہ کُن شکست دینے کی طاقت رکھتے ہیں، طاقت کے استعمال اور خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھائیں گے۔