Roze News

دو لاکھ ٹن سے زائد درآمدی گندم آنے کے باوجود آٹا سستا نہ ہو سکا

آٹا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

کراچی: فلار ملز مالکان نے فائن آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔دو لاکھ ٹن سے زائد درآمدی گندم آنے کے باوجود کراچی میں آٹا سستا نہ ہو سکا، ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں بھی 15 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔

شہر میں گندم 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، فائن آٹا 210 اور ڈھائی نمبر آٹا 180 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔رومانیہ سے گندم لے کر آنے والا ایم وی زونگ چانگ 50 ہزار ٹن درآمدی گندم لے کر کراچی پہنچا، یہ گندم پنجاب بھیجی جائے گی، ٹی سی پی کے درآمدی گندم کے 4 جہازوں میں سے ایک جہاز خیبر پختونخوا، 2 پنجاب اور ایک سندھ کے لیے گندم لایا ہے۔