ایک ہی دن میں فوجی اڈوں پر منظم طریقے سے حملہ ہو تو کیا اسے سیاسی یا مشتعل ہجوم کا حملہ تصور کیا جائے گا؟ میں اسے مشتعل ہجوم کا یا سیاسی حملہ نہیں مانوں گا، میں اسے جاسوسی کی کارروائی تصور کروں گا، اسپیکر پنجاب اسمبلی کی نیوز کانفرنس
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے سوال کیا ہے کہ بلاول بھٹو صاحب! 29 چھانیوں کو جلانے والا سیاسی حق اور سیاسی قیدی کیسے ہوسکتا ہے؟ ایک ہی دن میں فوجی اڈوں پر منظم طریقے سے حملہ ہو تو کیا اسے سیاسی یا مشتعل ہجوم کا حملہ تصور کیا جائے گا؟ میں اسے مشتعل ہجوم کا یا سیاسی حملہ نہیں مانوں گا، میں اسے جاسوسی کی کارروائی تصور کروں گا۔
انہوں نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کی کراچی پریس کلب میں سیاسی قیدی سے متعلق بات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے گھر کو جلانا کسی کا سیاسی حق کیسے ہو سکتا ہے اور میرے گھر کو جلانے کے جرم میں مقید شخص سیاسی قیدی کیسے ہو سکتا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ 29 چھانیوں کو جلانا سیاسی حق کیسے ہوسکتا ہے انہوں نے کہا، یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے، میرے نزدیک یہ جاسوسی کرنے کے جرم کے مترادف ہے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اگر کسی ملک کے 29 فوجی اڈوں پر منظم طریقے سے اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ایک ہی دن میں حملہ ہو تو کیا اسے مشتعل ہجوم کی جانب سے کیا گیا یا سیاسی حملہ تصور کیا جائے گا، میں اسے نہ مشتعل ہجوم کا حملہ مانوں گا اور نہ ہی سیاسی حملہ مانوں گا، میں اسے جاسوسی کی کارروائی تصور کروں گا۔
ملک احمد خان نے بلاول بھٹو زرداری کے صوبوں کی تقسیم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ صوبوں کی تشکیل اور انتظامی تقسیم کے معاملے پر یکساں آئینی اصول اپنانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بیان میں تضاد ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ ایک صوبے کی تقسیم کی بات کریں اور دوسرے صوبے میں یہ بات کرنا ممنوع ہو، بلاول بھٹو نے کہا کہ تقسیم کی بات پر خون بہہ سکتا ہے، ملک جلا ؤگھیرا ؤکی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پیپلز پارٹی کے مقف میں تضاد کی نشاندہی کرتے ہوئے اس معاملے پر سنجیدہ بحث کا مطالبہ کیا ان کا کہنا تھا کہ مئی 2012 میں قومی اسمبلی میں پنجاب کو تقسیم کرنے کی قرارداد منظور ہوئی، اس وقت ملک میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی، مسلم لیگ( ن) نے اس قرارداد کی مخالفت کی تھی اور اسمبلی سے واک آؤ ٹ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو تقسیم کرنے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں بھی 2 قراردادیں متفقہ طور پر منظور ہوئیں جن میں پیپلز پارٹی نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔





