Roze News

دنانیر مبین نے عالمی سطح پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

دنانیر مبین

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین نے ماسکو میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ماسکو میںInternational Eurasian فلم ایوارڈز (جسے Diamond Butterfly فلم ایوارڈ بھی کہا جاتا ہے)کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں دنیا بھر سے فنکاروں نے شرکت کی۔

اس ایوارڈ شو میں اداکارہ دنانیر مبین کو بھی نامزد کیا گیا تھا جہاں انہوں نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔دنانیر کو یہ اعزاز پاکستانی فلم میرا لیاری میں بہترین اداکاری پر دیا گیا ہے۔فلم میرا لیاری میں کراچی کے علاقے لیاری کی ثقافت، کھیلوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوعات کو اجاگر کیا گیا تھا۔