Roze News

اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کیلئے عالمی وفود کی اسلام آباد آمد جاری

اقتصادی تعاون تنظیم

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائےخارجہ کونسل کے 30 اہم اجلاس میں شرکت کیلئے مختلف ممالک اورعالمی تنظیموں کےاعلیٰ حکام کی اسلام آباد آمد جاری ہے۔اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 30 اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان، ترکیہ اور عالمی تنظیموں کے نمائندے اسلام آباد پہنچ گئے۔قازقستان کےنائب وزیرخارجہ ارمان ایساگالیف اسلام آباد پہنچے،جہاں دفترخارجہ کے اعلیٰ حکام نے انکا پر تپاک استقبال کیا۔

ارمان ایساگالیف اجلاس میں قازقستان کی نمائندگی کریں گے۔ترکیہ کےنائب وزیر خارجہ موسیٰ کولاکلیکایا،شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احمد سعیدمرادزودا اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد بھی اسلام آباد پہنچے ہیں۔اسلام آباد پہنچنے والی شخصیات کا دفترخارجہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے اسلام آباد ائیرپورٹ پرپرتپاک استقبال کیاگیاہے۔