Roze News

پاکستانی نوجوان کی محبت میں اٹلی کی دوشیزہ جہلم پہنچ گئی

اٹلی کی دوشیزہ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

 پاکستانی نوجوان کی محبت  اطالوی  لڑکی کو  صوبہ پنجاب کے شہر جہلم  کھینچ لائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اطالوی لڑکی جیسمین اور جہلم کے رہائشی پاکستانی نوجوان حیدر کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔

بعد ازاں اٹلی سے تعلق رکھنے والی جیسمین  اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کے لیے جہلم پہنچ گئی۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں دونوں کی شادی کے لیے قانونی مراحل مکمل کر لیے گئے ہیں۔