Roze News

غزہ میں شدید سردی اور طوفانی بارش فلسطینیوں کے لیے امتحان بن گئی

غزہ میں شدید سردی اور طوفانی بارش فلسطینیوں کے لیے امتحان بن گئی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

غزہ کے فلسطینیوں کے لیے شدید سردی اور طوفانی بارش امتحان بن گئی۔فلسطینی اسرائیلی حملوں کے ساتھ موسم کی سختیاں بھی برداشت کررہے ہیں، غزہ میں شدید بارش کے باعث بے گھر فلسطینیوں کے 70 ہزار خیمیں زیرآب آگئے۔شدید سردی میں بچوں میں بیماریاں پھیلنے لگیں، اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے امداد نہ ملنے سے ایک بچے سمیت پانچ افراد جان سے گئے۔

سردی اور بارش کے باعث بچوں کیلئے خیموں میں رہنا مشکل ہوگیا جس کے سبب انہیں ٹوکریوں اور ٹب میں سلایا جا رہا ہے، والدین سوال کررہے ہیں ان حالات میں بچے کہاں رہیں اور کیا کھائیں؟تیرہ سال کے رمضان نے ایک بار پھر اپنا سب کچھ کھو دیا، پہلے اسرائیلی بمباری میں گھر تباہ ہوا اور اب بارش سے خیمہ ڈوب گیا۔

غزہ کے مختلف علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی سے گزر کر بچے خیموں تک کھانا اور پانی لے کر آنے پر مجبور ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق شدید ٹھنڈ اور بارش سے بچوں میں سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، یونیسف کا کہنا ہے کہ سردی میں ہزاروں بچوں کو فوری امداد، کھانے پینے کی اشیا اور گرم کپڑوں کی ضرورت ہے لیکن اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے امداد نہیں پہنچ رہی ہے۔