Roze News

جوش فلم کے اداکار شرد کپور کی موجودہ افسوسناک حالت دیکھ کر مداح پریشان

جوش فلم کے اداکار شرد کپور کی موجودہ افسوسناک حالت دیکھ کر مداح پریشان

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

بالی ووڈ فلم ’جوش‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کرنے والے اداکار شرد کپور کی حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے دیکھ کر مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں اداکار اپنے چار پالتو کتوں کی رہائش گاہ سے منتقلی کے موقع پر جذباتی دکھائی دے رہے ہیں، جس کے بعد ان کی صحت اور مالی حالات سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

ممبئی میں قائم بے زبان پبلک ویلفیئر ٹرسٹ کی نمائندہ ہیما چودھری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ شرد کپور صحت کے مسائل سے دوچار ہیں اور انہیں اپنی دیکھ بھال پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ان کے مطابق اداکار کے چاروں پالتو کتوں کو جانوروں کی فلاح و بہبود کے ایک مرکز منتقل کیا جارہا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں نے اداکار کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔