Roze News

بھارت میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 23 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بھارت میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 23 افراد ہلاک، متعدد زخمی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

بھارتی ریاست آسام میں مسافر بس اور کنٹینر ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

حادثہ جمعہ کے روز آسام کے علاقے گولاگھاٹ میں قازرنگا نیشنل پارک کے قریب شاہراہ پر پیش آیا، جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔

پولیس کے مطابق بس میں تقریباً 30 افراد سوار تھے اور وہ قریبی ضلع کی جانب جا رہی تھی کہ کنٹینر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ٹرک کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔

ضلع گولاگھاٹ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس سوپنانیل ڈیکا نے بتایا کہ حادثے میں 23 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 7 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

آسام کے وزیراعلیٰ  نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے ایک سینئر وزیر کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے