Roze News

نیا حملہ ہوا تو مغربی ایشیا سے یورپ تک ہر اڈے کو نشانہ بنائیں گے: محسن رضائی

محسن رضائی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے مخالفین کو خبردار کیا کہ اگر امریکی طیارے ایران پر بمباری کے لیے کسی امریکی فوجی اڈے سے اڑان بھرتے ہیں، خواہ وہ اڈہ کسی یورپی ملک یا کسی دور دراز خطے میں واقع ہو، تو ایران ان اڈوں کو بھی نشانہ بنائے گا۔

محسن رضائی نے کہا جارحیت میں شریک ہر اڈے پر مہلک حملہ کیا جائے گا، نہ تو کوئی محفوظ فاصلہ یا پناہ گاہ ہوگی نہ ہی کسی کیلئےکوئی استثنا ہوگا۔