Roze News

ایران کی امریکا کو جنگ چھیڑنے کی صورت میں تباہ کن جواب دینے کی وارننگ

محسن رضائی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ایران نے امریکا کوجنگ چھیڑنے کی صورت میں تباہ کن جواب دینے کی وارننگ دے دی۔ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہاکہ آپ جنگ اور انتخابات دونوں ہار چکے ہیں،جنگ شروع کرو گے تو تباہ کن ردعمل ملے گا۔محسن رضائی نے کہا امریکی نائب صدر جنگ سے دستبرداری تسلیم کر چکے ہیں، امریکی وزیر دفاع کی برطرفی اور وزیرخارجہ کے عہدہ چھوڑنے کے امکانات ہیں،سینٹ کام کمانڈر اب پوڈکاسٹر بن چکے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سینیٹکام کمانڈر پوڈ کاسٹر بن چکے،واشنگٹن میں کسے اپنا پیغام پہنچائیں کہ جنگ چھیڑنے کا انجام تباہ کن ہوگا۔اس سےقبل ایران کےساحلی علاقےقشم،بندرعباس،سریک اورجاسک میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،خبر ایجنسی کے مطابق دھماکوں کی ممکنہ وجہ آبنائے ہرمز میں جاری فوجی سرگرمیاں ہوسکتی ہیں،تاہم ان دھماکوں کی نوعیت کے بارے میں فوری طور پر معلوم نہیں کیا جاسکا۔