محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباداورگردونواح میں مطلع ابرآلودرہنےکاامکان ہے،اسلام آباداورگردونواح میں صبح کےاوقات میں بونداباندی متوقع ہے،خیبرپختونخواکےبیشتربالائی اضلاع میں موسم سرد،اورمطلع ابرآلودرہنےکی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دیر،چترال،سوات،کوہستان،شانگلہ،بٹگرام،مانسہرہ میں بارش متوقع ہے ،اسی طرح ایبٹ آباد،ہری پور،بونیر،مالاکنڈاورباجوڑمیں چندمقامات پربارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مہمند،کوہاٹ،پشاور، اورکزئی،کرم اورگردونواح میں بھی بارش متوقع ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکی توقع ہے،نارووال،سیالکوٹ ،گوجرانوالہ ،لاہور،فیصل آباداورملتان میں اسموگ پڑنےکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان،لیہ،ڈی جی خان،مری ، گلیات اورخطہ پوٹھوہار میں بھی بارش متوقع ہے،اس کے علاوہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکی توقع ہے ،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکاامکان جبکہ بلوچستان کےشمالی اضلاع میں موسم سرداورمطلع ابرآلودرہنےکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان،موسیٰ خیل،چمن،پشین،ژوب میں بارش متوقع ہے،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ اورکوئٹہ میں بھی چند مقامات پربارش متوقع ہے۔
دوسری طرف ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ سردی بڑھنے والی ہے ،بارشوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے ملک میں داخل ہوگا،بالائی علاقوں، خاص طور پر بالائی خیبر پختونخوا میں اچھی بارش کی توقع ہے،مغربی علاقوں میں بھی بادل برسیں گے،شمال مغربی بلوچستان کے علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے،پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے۔
عرفان ورک کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، میں بھی بارش متوقع ہے،اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد راولپنڈی اور بالائی و وسطی پنجاب کے علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے،لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اورنارووال میں بھی بادل برسیں گے۔
عرفان ورک کے مطابق نومبر میں عموماً بارش کم ہوا کرتی ہے،ایک سلسلہ بھی نومبر میں آ جائے تو وہ بالائی علاقوں کے لیے کافی ہوتا ہے،نومبر میں مزید ایک سلسلے کی توقع کی جا سکتی ہے اورنومبر میں معمول سے قدرے زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔





