Roze News

ٹرمپ انتخابات میں شکست کے بعد میمز کا نشانہ بن گئے

میمز

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

امریکا میں مڈ ٹرم الیکشنز کے نتائج سے متعلق ڈیموکریٹس کی کامیابی اور ری پبلکنز کی شکست کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دلچسپ میمز اور طنزیہ ویڈیوز کی بھرمار ہو گئی۔سوشل میڈیا صارفین نے مختلف میمز کے ذریعے ٹرمپ کی سیاسی پالیسیوں اور انتخابی نتائج پر طنز کیا۔

ایک میم میں ٹرمپ کو ڈیموکریٹس کی نمائندگی کرنے والے نیلے رنگ کے سیلاب میں بہتے دکھایا گیا، جبکہ دوسری میں ان کی امیگریشن پالیسیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا گیا کہ امریکی عوام نے ٹرمپ کی اکثریت کو ہی ڈی پورٹ کر دیا۔