Roze News

امریکا اور ایران کے درمیان ایک بار پھر جنگ چھڑنے کا خطرہ بڑھ گیا

امریکا اور اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان ایک بار پھر جنگ چھڑنے کا خطرہ بڑھ گیا۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق امریکی فوج نے ایران پر بڑے حملے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل کر دی ہیں اور خطے میں مزید فوجی سازوسامان اور عسکری وسائل تعینات کیے جا رہے ہیں۔دوسری جانب قطری ثالث دونوں ممالک کے درمیان ایسا معاہدہ کرانے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے دوبارہ جنگ کا خطرہ ٹل سکے اور براہِ راست مذاکرات بحال ہوں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس صدر ٹرمپ پر ایران جنگ ختم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے معاہدہ کرنے کیلئے زور دے رہے ہیں۔ وینس نے خبردار کیا ہے کہ ایران جنگ امریکی عوام میں انتہائی غیرمقبول ہے۔ رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس نے نجی گفتگو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے معاملے پر نیتن یاہو کی ہر بات غلط ہے۔ ٹرمپ کے بیشتر سینئر مشیر بھی وینس کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہیں تاہم صدر ٹرمپ اب بھی ایران پر دوبارہ حملے کے آپشن پر غور کر رہے ہیں۔