Roze News

تین ملکی سیریز فائنل پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی

تین ملکی سیریز فائنل پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

تین ملکی سیریز فائنل پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی

فخر زمان کی 127 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان نے تین ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے 326 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 127 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی 12ویں سنچری تھی۔

نوجوان بیٹر سعد بیگ نے 74 رنز بنائے، جبکہ عرفات منہاس نے صرف 31 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ حسن نواز 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سلمان علی آغا 17، معاذ صداقت 5 اور بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔ کمندو مینڈس نے 131 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ پوون رتھنائیکے 77 اور اوشادا فرنینڈو 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ داسن شناکا نے 17 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، سلمان علی آغا، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

 اس سے قبل ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پاکستان نےٹاس جیت کرسری لنکا کےخلاف پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا،ٹاس کے بعد سری لنکن کپتان کوشل مینڈس کا کہنا تھا کہ ٹیم مکمل اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

قومی ٹیم کےکپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ابتدائی 10 اوورزمیں وکٹیں حاصل کرنا ہدف ہوگا،سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ اچھی فارم میں ہے،دوسری اننگزمیں وکٹ پرکافی نمی ہوتی ہے،بولنگ میں اچھے آغاز کی کوشش کریں گے۔

پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل نہیں،انکی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق شاداب خان طبی وجوہات کی بنیاددپردستبردارہوئے،شاداب خان کوسری لنکاکےخلاف گزشتہ میچ میں گیندلگی تھی۔