قطر سے ایل این جی کا تیسرا جہاز پورٹ قاسم کراچی پہنچ گیا۔
ایل این جی بردار جہاز شینڈونگ ریڈووڈ پورٹ قاسم پر اینگرو ایلنجی ٹرمینل پر لنگر اندازہوا،ایل این جی کارگو اینگرو ایلنجی ٹرمینل کے فلوٹنگ اسٹوریج یونٹ پہنچا دیا گیاہے۔
قطر سے درآمدی ایل این جی کی قیمت برینٹ خام تیل کے 13.37 فیصد کے برابر مقررکی گئی ہے۔
آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی جاری ہے اوراکتوبر میں پاکستان پہنچنے والا قطر سے ایل این جی کایہ تیسرا کارگوہے۔
پہلا ایل این جی کارگو 13 اکتوبر کو جہاز العریش کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا،اس کے بعد دوسرا کارگو 21 اکتوبر کو جہاز ایجنان کے ذریعے پاکستان پہنچا جوپاکستان گیس پورٹ ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا تھا۔
قطر سے ایل این جی کی آمد سے پاکستان کے گیس سپلائی نظام کو عارضی ریلیف ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔





