Roze News

تحریک انصاف نےمولانا فضل الرحمٰن کی قومی اسمبلی میں تقریر کی بھرپور تائید کردی

تحریک انصاف نےمولانا فضل الرحمٰن کی قومی اسمبلی میں تقریر کی بھرپور تائید کردی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنماؤں بیرسٹر گوہر خان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے اہم ملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے وفد نے قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمٰن کی تقریر کی بھرپور تائید کی۔

 ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان اور اسد قیصر نے حکومتی وزراء کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن کی کردار کشی کی شدید مذمت کی،انہوں نے کہا  کہ سیاسی اختلافات کو ذاتی حملوں اور کردار کشی میں تبدیل کرنا جمہوری اقدار کے منافی ہے،اس لیے سیاسی قیادت کے احترام کو ہر صورت ملحوظِ خاطر رکھا جانا چاہیے۔

ملاقات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں کی ناحق قید، انہیں بنیادی حقوق سے محروم رکھنے اور اہل خانہ و وکلاء کو ان تک رسائی نہ دینے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

 شرکاء نے خبردار کیا کہ اگر اس طرزِ عمل کے نتیجے میں کوئی بھی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوئی تو اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

 ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی، اور صوبائی صدر جنید اکبر خان کو فوری طور پر منظر عام پر لانے کا پرزور مطالبہ کیا گیا۔