Roze News

عمران خان جس جائے نماز پر نماز پڑھتے ہیں، جیل عملہ مقدس سمجھ کر گھر لے جاتا ہے، مظہر برلاس کا دعویٰ

عمران خان جس جائے نماز پر نماز پڑھتے ہیں، جیل عملہ مقدس سمجھ کر گھر لے جاتا ہے، مظہر برلاس کا دعویٰ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

اٹک جیل میں جس کرسی پر عمران خان بیٹھا اس کو حاصل کرنے کیلئے 2 افسر آپس میں لڑ پڑے؛ تجزیہ کار کی گفتگو

تجزیہ کار اور کالم نگار مظہر برلاس کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی شخصیت کا جادُو عوام ہی نہیں بلکہ جیل کے عملے اور سرکاری افسران پر بھی گہرا اثر چھوڑ چکا ہے، جیل کے اندر کیمروں اور دیگر سخت پابندیوں کے باوجود جیل کا عملہ مجبوری کے عالم میں بھی عمران خان سے عقیدت کا اظہار کرتا دکھائی دیتا ہے۔

مظہر برلاس نے انکشاف کیا کہ عمران خان جس جائے نماز پر نماز ادا کرتے ہیں، جیل کا عملہ اسے انتہائی مقدس سمجھ کر اپنے گھروں میں لے جاتا ہے اور اسے سنبھال کر رکھتا ہے، اٹک جیل میں جب عمران خان پہلی بار قید کے دوران گئے تھے تو وہ جس کرسی پر جا کر بیٹھے تھے، اسے حاصل کرنے کے لیے جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے درمیان باقاعدہ لڑائی ہو گئی تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ وہ کرسی ان کے گھر سے لائی گئی تھی، اب صورتحال یہ ہے کہ اس کے بچوں نے اس کرسی پر عمران خان کی تصویر لگا کر اور اس کے گرد ریبن سجا کر اسے اس طرح محفوظ کر رکھا ہے کہ اس پر کسی کو بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جاتی، برصغیر پاک و ہند کی پچھلے پانچ سو سالہ تاریخ میں عمران خان جیسا بہادر لیڈر پیدا نہیں ہوا، اور وہ پاکستان کے کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔