Roze News

چند روز قبل گھر میں ماں بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

راولپنڈی: تھانہ دھمیال پولیس کی کارروائی چند روز قبل گھر میں ماں بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار ملزم نے لین دین کے تنازعہ اور ذاتی رنجش پر خاتون اور اسکی بیٹی کو قتل کیا،سی پی او حسن مشتاق سکھِیرا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

پولیس نے قلیل وقت میں موثر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے دونوں خواتین کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے، ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی صدر انعم شیر