Roze News

ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

کراچی: ایک روز کی کمی کے بعد عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے پر پہنچ گیا۔

10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے ہوگئی۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 35 ڈالر اضافے سے 4031 ڈالر کا ہوگیا۔اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 61 روپے بڑھ کر 5854 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔