نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین کے مستقل مندوب فوکانگ نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع کا حل صرف سفارت کاری ہے۔سلامتی کونسل میں چین کے مستقل مندوب فوکانگ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنگ ختم کرنے اور امریکا، ایران مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، موجودہ صورتحال کی بنیادی وجوہات میں امریکا کی جوہری معاہدے سے یکطرفہ علیحدگی بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں سے عالمی جوہری ادارے کی نگرانی متاثر ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ایران سے اپیل ہے وہ جوہری ہتھیار نہ بنانے کے عزم پر قائم رہے، جبکہ دیگر ممالک ایران کے پرامن جوہری توانائی کے حق کا احترام کریں۔چنی مندوب فوکانگ نے مزید کہا کہ امریکا کو ایران کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے، دوبارہ جنگ شروع ہونے سے مشرق وسطیٰ میں مزید تباہی پھیل سکتی ہے۔





