Roze News

پانی پر موٹرسائیکل چلانے کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا

عالمی ریکارڈ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

چین کے ایک کاروباری شخص نے اپنی موڈیفائیڈ موٹر سائیکل سے پانی کی سطح پر 40 کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ طے کرکے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ژانگ شوئے نے اتوار کے روز چین کے صوبے ہونان کے شہر مایانگ میں دریائے چن کی سطح پر اپنی تبدیل شدہ موٹر سائیکل چلائی اور تقریباً 40.7 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔اس منفرد کرتب کے نتیجے میں انہیں کھلے پانی پر موڈیفائیڈ موٹر سائیکل کے ذریعے سب سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ مل گیا۔

موٹر سائیکل میں کی جانے والی تبدیلیوں میں ایک خاص قسم کی ایمفیبیئس اسکی نصب کرنا بھی شامل تھا، جس کی مدد سے گاڑی کو زمین اور پانی دونوں پر چلایا جاسکتا ہے۔پانی پر آگے بڑھنے کے لیے موٹر سائیکل کے پچھلے ٹائر کو اس انداز میں استعمال کیا گیا کہ وہ پانی کو پیچھے کی جانب دھکیلتا رہا، جس سے موٹر سائیکل کو آگے بڑھنے کی قوت حاصل ہوئی۔