Roze News

امریکا کے پاس ذرا سی بھی عقل و دانش ہے تو وہ ایران پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، ایرانی وزیر خارجہ

ایران نے امریکا کو ایک بار پھر فوجی کارروائی سے خبردار کر دیا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ایران نے امریکا کو ایک بار پھر فوجی کارروائی سے خبردار کردیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےاپنےبیان میں کہاجنگ کی باتیں ہو رہی ہیں، لیکن جنگ ہو یا نہ ہو، ایران کی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی،اگرامریکا کےپاس ذرا سی بھی عقل و دانش ہےتو وہ ایران پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔

امریکا دو مرتبہ حملہ کرکے اس کے نتائج دیکھ چکا ہے۔ایرانی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ خطے میں امن و استحکام کا واحد راستہ بیرونی مداخلت کے بغیر علاقائی ممالک کا پُرامن بقائے باہمی ہے،ایران خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔