Roze News

ملائکہ اروڑا برقع پہن کر مسجد پہنچ گئیں، تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ملائکہ اروڑا برقع پہن کر مسجد پہنچ گئیں، تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ملائکہ اروڑا اس سے قبل بھی اپنی ذاتی زندگی اور تعلقات کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔

بولی ووڈ اداکارہ اور گلیمرس ماڈل ملائکہ اروڑا متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں واقع شیخ زاید گرینڈ مسجد پہنچیں، جہاں وہ برقع پہنے اور سر ڈھانپے نظر آئیں۔

انہوں نے اس کی ویڈیو اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ کچھ جگہیں انسان کو رک کر سوچنے پر مجبور کرتی ہیں، جبکہ کچھ دل کو چھو جاتی ہیں۔ ان کے بقول، یہ جگہ دونوں احساسات پیدا کرتی ہے۔

ملائکہ اروڑا کے اس دورے کے دوران یوگا پریکٹیشنر اور کاروباری شخصیت سرویش ششی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں، تاہم اس بارے میں بھی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔

ملائکہ اروڑا اس سے قبل بھی اپنی ذاتی زندگی اور تعلقات کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔ ارجن کپور سے علیحدگی کے بعد ان کی نجی زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے اور قیاس آرائیاں سامنے آتی رہتی ہیں۔